علامہ سید صافی سے علامہ شیخ کربلائی کی ملاقات اور ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد

آج بروز ہفتہ صبح کے وقت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی سے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔

آج علامہ شیخ کربلائی جب عید کی مبارک پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تشریف لائے تو روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل سید حسن رشید عبایجی اور روضہ مبارک کے دیگر اعلی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین اور روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے اراکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے آنے والے اس اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا۔

سب نے عید الفطر کی پرمسرت مناسبت پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی اور ملک اور عوام کے لیے امن و سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ آج بڑی تعداد میں کربلا کے قبائلی سرداروں، نامور شخصیات، سرکاری افسران، مختلف محکموں کے نمائندوں اور سیکیورٹی فورسز کے کمانڈروں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور مبارک باد پیش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: