نوجوان کی ٹی وی چینل پر اپیل اور علامہ صافی کا بہت ہی مثبت ردّعمل

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے ایک ٹیلی ویژن چینلز پر اپیل کرنے والے نوجوان کی اپیل پر فوری طور پر مثبت ردّ عمل دیتے ہوئے اس کی درخواست کو قبول کیا ہے۔

نوجوان سید غیث احمد معموری نے کہا ہے کہ میں متولی شرعی، سیکرٹری جنرل سید مصطفی آل ضیاء الدین اور مجلس ادارہ کے رکن سید جواد حسناوی کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے روضہ مبارک میں میری ضیافت اور تقرری کی میری درخواست کو قبول کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹی وی چینل کے ذریعے کی گئی میری درخواست کا روضہ مبارک کے ادارہ کی طرف سے مجھے مثبت جواب ملا اور پانچ دنوں کے اندر تقرری کے لیے تمام مطلوبہ کاروائی کو مکمل لیا گیا۔

معموری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا میں روضہ مبارک کی انتظامیہ کا ان کے اس موقف پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اور میں اس خوشی کو بیان کرنے سے قاصر ہوں جو مجھ پر غالب ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: