علامہ صافی اور سید اشکوری کے درمیان تراثی عمل میں ترقی وجدّت کے حوالے سے تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے معروف محقق سید احمد اشکوری کے ساتھ تراثی عمل کی ترقی اور اس میں جدّت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ تبادلہ خیال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں علامہ صافی اور سید اشکوری کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

اس ملاقات کے دوران شعبہ معارف اسلامی اور انسانی کے سربراہ شیخ عمار الھلالی بھی وہاں موجود تھے جنھوں نے اس بارے میں بتایا: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تراثی اداروں اور مراکز کے تناظر میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کے ساتھ ملاقات کے دوران سید احمد اشکوری نے تراثی کاموں کو ترقی دینے اور انھیں مزید تقویت واستحکام دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میدانِ تراث میں رہنما کی طرح پیش پیش ہے، اور اس کے پاس بہت سے ادارے اور مراکز ہیں جو تراث کی فہرست سازی اور تحقیق کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور ان مراکز نے بہت سے بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کر رکھے ہیں اس کے علاوہ ان کی طرف سے تراث کی تحقیق اور انڈیکسنگ میں اہم اور معیاری لٹریچر بھی شائع کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: