دارالحکومت بغداد میں 9,000 سے زائد طلباء کی سمر قرآن کورسز میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹیٹوٹ بغداد برانچ نے9000 سے زائد طلباء کی شرکت کے ساتھ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کے لئے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔

بغداد کے دونوں اطراف الكرخ اورالرصافة کی(180) مساجد اور حسینیات میں (300 ) سے زیادہ تجربہ کار اور مستند پروفیسروں کی زیر نگرانی سمر قرآن کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،جنھیں پروجیکٹ کے آغاز سے پہلے ترقیاتی وتربیتی کورسز کرائے گئے تھے۔

یہ پروجیکٹ طلباء کو پیش کیے جانے والے علمی اور تفریحی پروگراموں کے علاوہ (حفظ قرآن، فقہ، عقائد، اخلاقیات، اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت) پر مشتمل اسباق فراہم کر رہا ہے۔ ان کورسز کے انعقاد کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام ام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

اس سال قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے منعقد کئے گئے قرآنی سمر کورسز پراجیکٹ میں (54,000) سے زیادہ طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

ملک کے دس گورنریٹس جن میں کربلا، بابل، بغداد، دیوانیہ، نجف، مثنی، واسط، ذی قار، کرکوک اور دیالہ شامل ہیں، میں یہ کورسز قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر نگرانی منعقد کیے جا رہے ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: