روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بابل میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک وسیع مہم شروع کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بابل کے علاقے الطليعة میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک وسیع مہم شروع کی ہے۔

یہ مہم روضہ مبارک کے وہیکل ڈپارٹمنٹ کے زیر انتظام چلائی جا رہی ہے۔

وہیکل ڈپارٹمنٹ کے سید وسام صباح عریبی نے کہا کہ "گرمی کی شدت، بلند درجہ حرارت اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارا عملہ لگاتار پانچ دنوں سے الطليعة کے شہریوں کو روزانہ دو شفٹوں میں پینے کا پانی فراہم کر رہا ہے۔ اس علاقے میں نہریں خشک ہونے کے بعد پانی کا کوئی متبادل ذریعہ نہیں تھا اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے اہل الطليعة کی درخواست پر شہریوں کو پینے کا صاف اور صحت مند پانی فراہم کرنے کے لئے یہ وسیع تر مہم شروع کی ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہریوں کو پینے کا صاف اور صحت بخش پانی فراہم کرنے کے خواہاں ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مرکزی سڑکوں سے 20 کلومیٹر سے زیادہ دوری پر واقع دیہاتوں میں بھی پانی پہنچایا جا رہا ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈسٹرکٹ مینیجرسید فضل حسین مشاری نے کہا کہ "یہ علاقہ نہروں کے پانی میں کمی اور خشک سالی کے باعث پانی کے بحران کا شکار ہے، اور 15 ہزار سے زائد نفوس پر مشتل آبادی اس بحران کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور ہم وسائل کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔"

سید فضل حسین مشاری نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور اس کے متولی شرعی سید احمد الصافی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم روضہ مبارک کے تعاون اس بحران کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں جس کے لئے کنوؤں کی کھدائی اور پائپوں کے ذریعے پانی کو گھروں تک پہنچانا مقصود ہے اور ہمارا محکمہ انفرادی طور پر اسے فراہم کرنے سے قاصر ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: