شعبہ مذہبی سیاحت نے عراق میں مقامات مقدسہ اور مزارات کی زیارت کے لئے اپنی گاڑیوں کی روانگی کے شیڈول کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی سیاحت نے عراق میں مقامات مقدسہ اور مزارات کی زیارت کے لئے اپنی گاڑیوں کی روانگی کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ شعبہ مذہبی سیاحت ملک میں مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے سال بھر متعدد ثقافتی دوروں کا اہتمام کرتا ہے

شعبہ مذہبی سیاحت کی جانب سے سامراء، مزار مبارک سید محمد بن امام علی نقی علیہ السلام اور کاظمین کے لئے کرایہ (10,000) فی شخص ہے اور وقت روانگی صبح پانچ بجے ہے۔ نجف، کوفہ اور سہلہ کی زیارات کے لئے کرایہ (4000) فی شخص ہے اور باب بغداد سے بروز منگل ایک بجے روانگی ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ شمالی عراق اور ملک کے باقی حصوں میں نجی دوروں کے لیے بھی 24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا ہے۔

شعبہ مذہبی سیاحت نے دارالحکومت بغداد اور النجف کے ہوائی اڈوں اور سرحدی گزرگاہوں (مہران، صفوان اور شلمچہ) کے لئے بھی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید تفصیلات اور استفسارات کے لیے شعبہ مذہبی سیاحت کے ہیڈ کوارٹر کربلا میں باب بغداد یا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ پر تشریف لائیں یا درج ذیل نمبروں پر کال کریں۔
07801952463
07602283026
07704446440
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: