روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے روضہ مبارک امام رضا(ع) کے متولی شرعی کو اس دورہ کی دعوت دی گئی تھی کہ جسے قبول کرتے ہوئے وہ اس وقت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں ہیں۔
علامہ سید صافی نے مہمان وفد کا خیرمقدم کیا اور ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ مولا ابی الفضل العباس علیہ السلام کے خدام دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔
اس ملاقات میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹری سید مصطفی آل ضیاء الدین، روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبرز سید لیث موسوی، ڈاکٹر عباس ددہ موسوی اور سید جواد حسناوی، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی کے آفس انچارج ڈاکٹر افضل شامی بھی موجود تھے۔
مہمان وفد نے علامہ سید صافی سے ملاقات پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ اور خدام کی طرف سے اس پرتپاک استقبال پہ شکریہ ادا کیا، اور روضہ مبارک امام رضا(ع) کے خدام کے علامہ صافی اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کے لیے نیک تمناؤں پر مشتمل پیغام کو ان تک پہنچایا۔
شیخ مروی نے اپنی گفتگو میں دونوں مقدس روضوں کے تاریخی تعلقات اور عراقی طلاب کے ایران میں دینی تعلیم حاصل کرنے اور ایرانی طلاب کے عراق میں دینی علوم کے حصول کے لیے آنے کا بھی ذکر کیا۔
ملاقات کے اختتام پر دعاؤں اور تشکر کے ساتھ دونوں طرف سے ایک دوسرے کو مقدس تحائف پیش کیے گئے۔