امام محمد تقی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے سلسلہ میں آج روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا مشترکہ جلوس عزاء کربلا میں برآمد ہوا۔
خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچا، جلوس میں مقدس روضوں کے خدام کے علاوہ کربلا آئے ہوئے زائرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کو اس المناک سانحہ پہ پرسہ پیش کیا۔
روضہ مبارک امام حسین(ع) پہنچنے پر دونوں مقدس روضوں کے خدام اور زائرین نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اور پھر اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہل بیت(ع) کے تمام ایام عزاء میں مشترکہ جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں اور اہل بیت(ع) اور امام زمانہ(عج) کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔