پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے تیسرے دن کی سرگرمیوں کے ضمن میں امام سجاد علیہ السلام اور امام باقر علیہ السلام پر منعقد کی جانے والی کانفرنس کے تحقیقی سیشنز اختتام پذیر ہو چکے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پہلا بین الاقوامی ہفتہ امامت (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کے نعرے اور (امامت ہی امت کا نظام ہے)کے عنوان تحت منایا جا رہا ہے۔
امام سجاد علیہ السلام اور امام باقر علیہ السلام پر منعقد کی جانے والی کانفرنس پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے تیسرے دن کی سرگرمیوں اور تقریبات کا حصہ ہے۔ یہ کانفرنس شعبہ شعبہ فکر و ثقافت، صادقین سینٹر، مرکز شیخ طوسی اور العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام روضہ مبارک کے امام حسن علیہ السلام ہال میں بروز اتوار منعقد کی گئی تھی، جس میں ممتاز ملکی و غیر ملکی محققین اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے تیسرے دن کی تقریبات و سرگرمیوں میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضال الشامی، مجلس ادارہ کے اراکین اور شعبوں کے سربراہان کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی علمی اور حوزوی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تیسرے دن کی اہم سرگرمیوں میں صبح اور شام کے دو تحقیقی سیشنز کے علاوہ تقریبات اور پروگرامز کا ایک سلسلہ بھی شامل تھا۔ ہفتہ امامت کے تیسرے دن کے تحقیقی سیشنز کے دوران 13 مقالوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں سے سات صبح اور چھ شام کو پیش کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ امامت میں سات کانفرنسز منعقد ہوں گی کہ جن میں میں تیس سے زائد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی کہ جن میں (قرآن، حدیث، فکر، عقاید، فقہ، اصول، سماج، تعلیم، نفسیات، لسانیات، ادب، تاریخ اور استشراق) سرفہرست ہیں، نیز علامات ظہور کے بارے میں کچھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور اسی طرح سے سات ثقافتی اور فنی مقابلے بھی اس ہفتۂ امامت کا حصہ ہیں کہ جو یہ ہیں: (مختصر فلم، نوجوانوں کے بصری فنون، شعر وشاعری، خطاطی، ادبی مضمون نویسی، فنی پوسٹس، مختصر ویڈیو کلپس، اور مختصر کہانی)۔
























