پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے ضمن میں منعقد کی جانے والی چھٹی کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز

آج بروز بدھ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی چھٹی کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پہلا بین الاقوامی ہفتہ امامت (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کے نعرے اور (امامت ہی امت کا نظام ہے)کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

چھٹی کانفرنس کی سرگرمیوں میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور شعبوں کے سربراہان کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی علمی اور حوزوی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کر رہی ہے۔

روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے منعقد ہونے والی چھٹی کانفرنس ( (الهادي والعسكري -عليهما السلام- تمهيد مهدوي) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم اور العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
کانفرنس کا آغاز قاری علی السعدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد شہداء وطن کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی گئی اور پھر شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے ڈاکٹر حسن دخیل الحسناوی نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔

چھٹی سائنسی کانفرنس کی سرگرمیاں صبح نو بجے محکمہ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم کے ایجوکیشنل کمپلیکس میں واقع ثقافتی مرکز کے ہال میں شروع ہوئیں جو شام تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ امامت میں سات کانفرنسز منعقد ہوں گی کہ جن میں میں تیس سے زائد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی کہ جن میں (قرآن، حدیث، فکر، عقاید، فقہ، اصول، سماج، تعلیم، نفسیات، لسانیات، ادب، تاریخ اور استشراق) سرفہرست ہیں، نیز علامات ظہور کے بارے میں کچھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور اسی طرح سے سات ثقافتی اور فنی مقابلے بھی اس ہفتۂ امامت کا حصہ ہیں کہ جو یہ ہیں: (مختصر فلم، نوجوانوں کے بصری فنون، شعر وشاعری، خطاطی، ادبی مضمون نویسی، فنی پوسٹس، مختصر ویڈیو کلپس، اور مختصر کہانی)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: