پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کے ضمن میں منعقد کی جانے والی ساتویں علمی کانفرنس کا مارننگ ریسرچ سیشن اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پہلے بین الاقوامی ہفتہ امامت کی سرگرمیوں کے ضمن میں منعقد کی جانے والی ساتویں علمی کانفرنس کا مارننگ ریسرچ سیشن اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پہلا بین الاقوامی ہفتہ امامت (نبوت اور امامت جدا نہ ہونے والی دو شاخیں ہیں) کے نعرے اور (امامت ہی امت کا نظام ہے) کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

ساتویں کانفرنس کی فکری و علمی سرگرمیوں میں روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے اراکین اور شعبوں کے سربراہان کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی علمی اور حوزوی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے منعقد ہونے والی ساتویں کانفرنس (الإمام المهدي -عجّل الله تعالى فرجه الشريف- العدالة الإلهية الموعودة) کے نعرے کے تحت العمید سائنٹیفک اینڈ انٹلیکچوئل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔


کانفرنس کے مارننگ سیشن میں امام المہدی علیہ السلام سے متعلق بہت سے تحقیقی مقالات اور علمی مطالعات پیش کئے گئے اور امام منتظر علیہ السلام کی حیات مبارکہ اور نظریہ مہدویت کے بارے میں گفتگو کا مشاہدہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 6 سے 13 جولائی 2023 تک جاری رہنے والے اس ہفتۂ امامت میں سات کانفرنسز منعقد ہوں گی کہ جن میں میں تیس سے زائد موضوعات پر گفتگو کی جائے گی کہ جن میں (قرآن، حدیث، فکر، عقاید، فقہ، اصول، سماج، تعلیم، نفسیات، لسانیات، ادب، تاریخ اور استشراق) سرفہرست ہیں، نیز علامات ظہور کے بارے میں کچھ نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور اسی طرح سے سات ثقافتی اور فنی مقابلے بھی اس ہفتۂ امامت کا حصہ ہیں کہ جو یہ ہیں: (مختصر فلم، نوجوانوں کے بصری فنون، شعر وشاعری، خطاطی، ادبی مضمون نویسی، فنی پوسٹس، مختصر ویڈیو کلپس، اور مختصر کہانی)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: