شعبہ فکر و ثقافت کی جانب سےعشرہ محرم کی مناسبت سے افریقی ملک نائیجیریا میں حسینی مجلس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے عشرہ محرم کے احیاء اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک عزائی پروگرام مرتب کیا ہے جس کے تحت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں مجالس عزاء، قرآنی محافل اور دیگر عزائی مراسم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسی ضمن میں افریقی ریاست نائیجیریا میں بھی حسینی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ " سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے زیر اہتمام نائجیریا کی ریاست کدونا میں عشرہ محرم کے احیاء اور عزاداری کے قیام کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "مجلس کا آغاز سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی مذمت کرنے سے ہوا اور حاضرین مجلس نےاس قبیح فعل کے جواب میں قرآن پاک کو ہاتھوں میں بلند کر کے احتجاج کیا۔"

انہوں نے کہا کہ،"قرآن پاک پر حملہ مذہب اور انسانیت پر حملہ ہے، اور یہ ہر لحاظ سے نا انصافی اور حق کی خلاف ورزی ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور آل محمد علیہم السلام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور مصبیتوں کو یاد کیا۔

یہ مجلس عزاء ریاست نائیجیریا میں مرکز کے کوآرڈینیٹرشیخ ابراہیم موسی کی نگرانی میں منعقد کی گئی تھی۔ ان مجالس کے انعقاد کا مقصد افریقی کمیونٹی کو مذہبی، ثقافتی اور نظریاتی طور پر حقیقی اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت اور فکر سے آگاہ کرنا ہے اورافریقی براعظم میں مراسم حسینی کا احیاء کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: