روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے تربیت اور اعلیٰ تعلیم کی طرف سے العمید ایجوکیشنل گروپ کے تدریسی عملہ کے لیے ورکشاپس کا انعقاد جاری ہے کہ جس میں ان کی تدریسی و اداری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مختلف امور پر کام کیا جاتا ہے۔
ان ورکشاپس کا مقصد العمید تعلیمی گروپ کے لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولوں میں خدمات سرانجام دینے والے تدریسی عملہ کو عراق کے تعلیمی نصاب کو بہتر سے بہتر طریقہ سے پڑھانے اور طلاب و طالبات کو اس حوالے سے مؤثر و فعال رہنمائی فراہم کرنے کے جدید طریقہ کار سے روشناس کروانا ہے۔








