روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ترجمان اور قرآن علمی کمپلکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے نیوز سنٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں زیارت عاشوراء کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ:
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس حوالے سے اپنی تیاریاں پہلے سے ہی شروع کر دی تھیں تاکہ کربلا کے دردناک سانحہ کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ڈاکٹر مشتاق العلی سے نیوز سنٹر کی طرف سے انٹرویو میں کیے گئے سوالات اور ان کی طرف سے دیئے جوابات یہ ہیں:
س: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) فکری اور ثقافتی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے لیے اس مہینے سے کیسے استفادہ کر رہا ہے اور وہ کون سی خدمات ہیں جو روضہ مبارک کی طرف سے مراسم عزاء کو کوریج دینے والے میڈیا کو فراہم کی جا رہی ہیں خاص طور پر یہاں اس وقت عربی اور غیر ملکی میڈیا موجود ہے۔
ج: کسی بھی سرگرمی یا واقعہ کا اس وقت تک مطلوبہ اثر نہیں ہوتا، جب تک کہ میڈیا کی بڑی تعداد یکجہتی کے ساتھ اس کی حقیقت پسندانہ رپورٹنگ نہ کرے، جیسا کہ اس سرگرمی یا ایونٹ کا انعقاد کرنے والوں نے اس اہم مقصد کی خاطر اس کا انعقاد کیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ذریعے میڈیا ہاؤسز اور صحافت اور میڈیا کے شعبہ میں کام کرنے والوں کو راغب کرنے کے لیے ایک مربوط اور مکمل لائحہ عمل تیار کیا ہے تاکہ زائرین کی نقل و حرکت اور اس مبارک رسم عزاء کی حقیقت پسندانہ اور براہ راست تصویر کشی کی جا سکے۔ ہمارا میڈیا ڈیپارٹمنٹ اس مقصد کے لیے (34) سے زیادہ عراقی اور غیر ملکی میڈیا ہاؤسز کو خدمات فراہم کر رہا ہے، صحافت اور میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والے (135) سے زیادہ افراد کو ہر جگہ سے کوریج فراہم کرنے کے لیے کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
انٹرویو میں کیے جانے والے تمام سوالات اور اس کے جوابات سے آگاہی کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
زیارت عاشوراء کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی تیاریوں کی تفصیلات
https://alkafeel.net/news/index?id=20249&lang=ar
