روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے علمِ عزاءِ امام حسن مجتبیٰ(ع) روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سپرد کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے علمِ عزاءِ امام حسن مجتبیٰ(ع) روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سپرد کر دیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے یہ علمِ عزاء روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کو پیش کیا۔

شیخ صلاح کربلائی نے کہا ہے کہ امام حسن(ع) کے یومِ شہادت کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر علمِ عزاءِ امام حسن مجتبیٰ(ع) روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور حلہ شہرِ امام حسن(ع) کے سپرد کیے ہیں کہ جو یوم شہادت ان مقامات پر لہرائے جائیں گے۔

شعبہ برائے دینی امور نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام حسن(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے تین روزہ مجالس کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں زائرین اور مقامی مومنین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: