عیسائی عالم: زیارت اربعین تمام مذاہب کو محبت اور عطاء کے پیغام کے تحت اکٹھا کرتی ہے

لندن میں چرچ آف انگلینڈ کے پادری اینڈریو تھامسن نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیارت اربعین تمام مذاہب کے لوگوں کو محبت اور عطاء کے پیغام کے تحت اکٹھا کرتی ہے۔


انھوں نے یہ بات ابی الفضل العباس(ع) کمپلکس برائے خدمت زائرین کے وزٹ کے دوران کہی۔


تھامسن نے نیوز سنٹر کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا: میں نے عراق میں جس سب سے اہم چیز کا مشاہدہ کیا وہ لوگوں کا ایک مقصد اور انسانی جذبے کے تحت گھنٹوں تک اکٹھا ہونا اور خدمات فراہم کرنا ہے، اور اس کا وجود باقی دنیا میں شاذ و نادر ہی  ہے۔



برطانوی پادری نے اس بات پر زور دیا کہ اس جگہ کے لوگ صرف زبانی کلامی ایمان کی باتوں تک محدود نہیں ہیں، بلکہ وہ عملی طور پر محبت اور عطاء کی اقدار کو اپنی خدمت اور زائرین کی رضا کے ذریعے حقیقی صورت دیتے ہیں۔


انھوں نے مزید کہا کہ اربعین مارچ کے حجم کا کوئی موازنہ نہیں ہے، اور میں یہاں عراق میں تحفظ، بھائی چارے، محبت اور عطا کے جذبہ کو محسوس کر رہا ہوں۔


  انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا زیارت اربعین تمام مذاہب کے لوگوں کو محبت اور عطاء کے پیغام کے تحت اکٹھا کرتی ہے۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: