روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینئرنگ اور کنسٹرکشن پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی تعمیراتی صنعتوں کی سائٹ کے ڈائریکٹر انجینئر بسام الہاشمی نے تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک کی بلڈنگ میٹریل فیکٹریوں میں بلاکس، مقرنس اور کنکریٹ کی تمام مصنوعات 100 فیصد عراقی ہاتھوں سے تیار کی جاتی ہیں اور یہ اعلیٰ معیار کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ" تعمیراتی مواد تیار کرنے کی یہ سائٹ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ انجینئرنگ پروجیکٹس سے وابستہ سہولیات میں سے ایک ہے جو روضہ مبارک کے منصوبوں اور مقامی مارکیٹ کو تعمیراتی مواد و خام مال فراہم کرتی ہے، جس میں مقرنس، بھاری اور ہلکے بلاکس اور کنکریٹ کی تمام مصنوعات شامل ہیں۔ یہ تمام مصنوعات کوالٹی کنٹرول اور عملی ٹیسٹ کے تمام پیرامیٹرز پر پورا اترتے ہوئے تیار کی جاتی ہیں اور معیار، مضبوطی اور پائیداری کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "سائٹ کی مصنوعات کا ہر مرحلے میں لیبارٹری ٹیسٹ ہوتا ہے کہ جس میں یہاں تیار ہونے والے سامان کی جدید فیکٹریوں میں پائے جانے والے معیار سے مطابقت کو جانچا جاتا ہے اور مختلف حالات اور مختلف طرح کی آب وہوا میں اس کی پائیداری اور موزوئیت کو دیکھا جاتا ہے۔"
انہوں نے کہا، " یہ سائٹ معیاری اور پائیدار تعمیراتی مواد فراہم کرنے، مقامی معیشت کو استحکام اور معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو روزگار فراہم کرنے میں بھی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ سائٹ پراجیکٹ (150-200) مقامی افراد کو ملازمت فراہم کر رہا ہے اور سائٹ پر کام کرنے والا انجینئرنگ، تکنیکی اور انتظامی عملہ عراقی ہیں۔"

































