الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک کوالٹیٹیو آپریشن کے ذریعے ایک نو سالہ بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں پیدائشی خرابی کو دور کیا ہے

الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ایک کوالٹیٹیو آپریشن کے ذریعے ایک نو سالہ بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں پیدائشی خرابی کو دور کیا ہے۔

ریڑھ کی ہڈی کے سرجری کے ماہر ڈاکٹر فراس عطا اللہ نے کہا کہ ہماری میڈیکل ٹیم نے ایک نو سالہ بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں پیدائشی خرابی کو دور کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔ یہ نو سالہ بچہ پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی میں خم (scoliosis ) کا شکار تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ریڑھ کی ہڈی میں انحراف بڑھتا جاتا ہے اور متعدد طبی پیچیدگیوں اور مشکلات کا سبب بنتا ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں یہ پیدائشی نقص انتہائی نایاب صورتوں میں سے ایک ہے۔

ڈاکٹر عطااللہ نے مزید کہا کہ بچے کی ایک کامیاب سرجری کی گئی ہے جس کے ذریعےریڑھ کی ہڈی کو اس کی نارمل پوزیشن پر لایا گیا ہے، جبکہ آپریشن کے بعد مریض کی طبی حالت مستحکم تھی اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ آپریشن ہے جس میں بڑی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: