أجر الرسالة پراجیکٹ معاشرے کے تمام طبقات میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو پھیلانے اور ثقافتی بیداری پیدا کرنے کے لئے کوشاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام أجر الرسالة پراجیکٹ کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقات میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو پھیلانے اور عام طور پر ثقافتی بیداری پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

یہ پراجیکٹ وقتاً فوقتاً اپنی سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے بیداری کے بہت سے پروگرام اور ثقافتی اور رہنمائی کے سیشنز کا انعقاد کرتا ہے، تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات کو فکری و ثقافتی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

یہ پروجیکٹ اہلبیت علیہم السلام کی احادیث، روایت ان کی سیرت طیبہ اور ان کے فضائل کو سوشل میڈیا سائٹس پر شائع کرکے تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کے فروغ کے لئے حقیقی کردار ادا کرتا ہے۔

اجر الرسالہ پروجیکٹ کے تعاون سے، محکمہ تعلیم خواتین تعلیمی عملے کے لیے تعلیمی ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے

یہ پروجیکٹ 15-35 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے بھی پروگرام منعقد کرتا ہے، کیونکہ یہ معاشرے کا یہ طبقہ سب سے زیادہ عصری و ثقافتی چیلنجز کا سامنا کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کے پروگراموں میں اس طبقے کی بڑی تعداد میں شرکت نوجوانوں کو ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے فکر و شعور فراہم کرتی ہے۔

اس پراجیکٹ کا مقصد ویب سائٹس پر مثبت اور بامقصد مواد کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کے علمی، ثقافتی، فقہی اور قرآنی ورثے کو پھیلانا ہے۔

پروجیکٹ سائٹس کو دیکھنے کے لیے:
فیس بک
https://www.facebook.com/ajralrisala1/

انسٹاگرام
https://www.instagram.com/ajr_alrisala

ٹیلی گرام
https://t.me/ajiralrisala

ٹک ٹاک
https://www.tiktok.com/@ajr.alrisala?
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: