ترکیہ کے وفد کی قرآن علمی کمپلکس کی خدمات و کاوشوں کی ستائش

ترکیہ کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کا دورہ کیا اور وہاں پیش کی جانے والی قرآنی خدمات کو بہت سراہا۔

وفد کے سربراہ دوغان جمنلی نے قرآن انسٹی ٹیوٹ کو نمونۂ عمل قرار دیا اور کہا کہ یہاں انسٹی ٹیوٹ کا عملہ اپنی کاوشوں سے نفسیاتی اور تعلیمی پہلوؤں کو یکجا کیے ہوئے ہے کہ جو حافظان قرآن کی نئی نسل کی علمی، نفسیاتی اور روحانی اعبتار سے تعلیم و تربیت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کا نجف اشرف میں قائم قرآن انسٹی ٹیوٹ ہر طرح کی تعریف و تقدیر کا مستحق ہے اور ہمیں اسے اپنے ملک میں اور دیگر ممالک میں اسی کے مثل ادارے کھولنے کی ضرورت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: