اس فورم کی اختتامی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، روضہ مبارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبوں کے سربراہان اور تکنیکی شعبے میں دلچسپی رکھنے والی شخصیات اور اداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قاری محمد امیر تمیمی نے تلاوت کلام پاک سےکیا، پھر شہدائے عراق کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی گئی، اس کے بعد قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ کے رکن ڈاکٹر عباس الدادا الموسوی نے تقریب سے خطاب کیا۔
اس فورم کی تقریبات اور سرگرمیاں العمید یونیورسٹی میں (30/ 10/ تا 1/ 11/ 2023) تک جاری رہیں ، جن میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے ٹیکنیکل تجربات اور تیکنیکس کو فورم ميں شیئر کیا، اسی طرح ان میں تکنیکی شعبہ سے وابستہ متعدد شخصیات اور اداروں نے شرکت کرتے ہوئے مارکیٹ میں ہونے والی تکنیکی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے طریقہ کار، اور معاشرے کی خدمت کرنے والے مختلف سافٹ ویئر، حلول اور نظاموں کو پیش کیا۔
اس فورم میں کئی سائنسی ورکشاپس اور خصوصی نمائشوں کے ساتھ ساتھ مقدس حرم کے وژن کو ظاہر کرنے کے لیے دیگر تقریبات کا انعقاد بھی شامل تھا، جس کا مقصد عراقی ذہنوں پر بھروسہ کرتے ہوئے دنیا کی ترقی اور جدیدیت سے ہم آہنگ رہنا ہے۔













