روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے (ذی قار میں قرآنی تعلیمی محفل) کے عنوان سے اپنا تعلیمی پروگرام شروع کیا ہے۔
یہ پروگرام کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ ذی قار برانچ کے زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے۔
قرآن علمی کمپلیکس کے سربراہ، ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا، "یہ پروگرام ان خصوصی تعلیمی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو قرآن کریم کی تلاوت و قرات کے فن میں مہارت و عبور حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے ہے اور یہ انسٹی ٹیوٹ کے حالیہ قیام کے باوجود ان پروگراموں کا حصہ ہے جو ذی قار گورنریٹ میں قرآن کریم کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ ذی قار برانچ کے ڈائریکٹرسيد علي البياتي نے کہا، " یہ قرآنی تعلیمی محفل ہر ہفتے ادارے کی عمارت میں منعقد کی جاتی ہے، اور اس کا مقصد قرآن کریم کی تلاوت کے فن کو ترقی و فروغ دینا ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "اس پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والی پہلی تعلیمی محفل کی میزبانی پروفیسر فیصل مطار نے کی۔"






