روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے حالات زندگی اور ان سے متعلق واقعات پر مشتمل سکرپٹ رائٹنگ مقابلے "ام البرکات" کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
اس مقابلے کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کی فیسٹیولز اور کمپیٹیشنز کمیٹی نے اس نعرے کے تحت کیا تھا: (على معرفتها دارت القرون الأولى)۔
اس مقابلے میں شرط رکھی گئی تھی کہ یہ کہانی متعدد قسطوں پر مشتمل ہونی چاہیے اور رائٹر اس کے موضوع اور مواد وغیرہ کی عکس بندی کرے گا۔
اس مقابلے کے فاتحین بالترتیب درج ذیل ہیں:
1- أميرة كاظم شاكر – کربلا مقدسہ / عراق.
2- آسيا ماجد عبد علي – ذي قار / عراق.
یہ مقابلہ حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شخصیت کے گہرے اثرات اور ان کے لافانی مواقف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔ اور اسی طرح اس مقابلے کا مقصد روضہ مبارک کی طرف سے ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے کہ جو انسانی فکر و ادب اور محمدی و علوی فیض کے درمیان ربط فراہم کرتا ہے۔