پرائمری اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جناب زہراء(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں آزاد مصوری کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پرائمری اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت کی یاد میں سالانہ آزاد مصوری کا انعقاد کیا گیا۔

آزاد مصوری کی تقریب حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی المناک شہادت کے احیاء کے لیے ما بین الحرمین کے ایریا میں سولہویں موسمِ احزانِ فاطمی کی عزائی سرگرمیوں کا حصہ ہے کہ جن کا اہتمام روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی شعائر و مواکب سیکشن کی طرف سے کیا گیا ہے اور یہ (10 جمادی الاول) سے (3 جمادی الثانی) تک جاری رہیں گی۔

پرائمری اینڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے معاون سربراہ اور العمید بوائز سکولز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر حسین اعرجی نے بتایا ہے کہ العمید ایجوکیشنل کمپلکس حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت کی یاد میں منعقدہ موسمِ احزانِ فاطمی میں متعدد عزائی سرگرمیوں کے ساتھ شریک ہے کہ جس میں پینورامک منظرکشی، آزآد مصوری اور دیگر پروگرام شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد مصوری کے ذریعے العمید سکولز کے طلاب اور طالبات نے اس دردناک سانحہ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: