یہ سالانہ کانفرنس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیراہتمام المرایا سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ میڈیا، مسجد الكوفہ کے سیکرٹریٹ اور العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی، الکفیل اور العمید یونیورسٹیز، کوفہ یونیورسٹی سے منسلک کالجز برائے فن و ادب اور اقتصادیات اور مصنفین و ادباء یونین نجف الاشرف کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
تیسری علمی کانفرنس برائے احیاء تراث امیر المومنین علیہ السلام(9 تا 10 دسمبر 2023) بمطابق (24 تا 25 جمادی الاول 1445ھ) کو( امام علی علیہ السلام کی میراث اور سماجی بہبود اور غربت کا مقابلہ ) کے عنوان سے منعقد کی جا رہی ہے۔
دوسرے دن کا پہلا تحقیقی سیشن پروفیسر ڈاکٹر میاح الشمری کی سربراہی اور ڈاکٹر حمزہ کاطع الشیبانی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اس سیشن میں عراق کے مختلف گورنریٹس کے محققین اور ماہرین تعلیم کی طرف سے متعدد علمی و تحقیقی مقالات پیش کئے گئے۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کے پہلے دن دو تحقیقی سیشنز کا انعقاد کیا گیا جس میں امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی میراث میں غربت کا مقابلہ کرنے اور سماجی بہبود کے بارے میں علمی و فکری بحث کی گئی۔














