روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فاطمہ بنت اسد(ع) برائے قرآنی علوم نے اپنے ہفتہ وار پروگرام (فاسألوا أهل الذكر) کے ضمن میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق تیسری روایت) کے احیاء کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
اس عزائی پروگرام میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی حیات طیبہ کے بارے میں (أولو الألباب) کے نام سے ایک معلوماتی مقابلہ بھی شامل تھا کہ جس میں 20 پرنٹ سوالات حاضرین میں تقسیم کیے گئے۔
پروگرام (فاسألوا أهل الذكر) کے تحت منعقد ہونے والی اس مجلس میں قرآن کے چھٹے پارے کی تلاوت اور مختصر تفسیر، تلاوت کے بعض بنیادی قواعد اور حرکت کے ساتھ حرف کا تلفظ بھی شامل تھا۔
دوسری جانب اس پروگرام سے منسلک ہفتہ وار سرگرمی (بچوں کا نخلستان) بھی دیکھنے میں آئی کہ جس میں 35 بچوں نے شرکت کی، جنہوں نے مقابلے کے لیے مختص کردہ مواد سنا اور فعال شرکت کے ذریعے انعامات حاصل کیے۔
اس کے بعد ام البنین(ع) لائبریری نے امام مہدی(ع) کے نائب جناب محمد بن عثمان عمری کے یوم وفات کے حوالے سے ان کی زندگی اور شخصیت کے بارے میں درس دیا۔
پروگرام کا اختتام جمعہ کے دن امام مہدی(ع) کے جلد ظہور کی دعا پر ہو گا۔

