الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم کی برین ٹیومر میں مبتلا ایک نوجوان کی زندگی بچانے کے لئے ہنگامی بنیاد پرسرجیکل انٹرونشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی بنیاد پر ایک نوجوان کی سرجیکل انٹرونشن کی ہے کہ جو برین ٹیومر کی وجہ سے بےہوش تھا۔

ہسپتال کے نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر خالد السراج نے کہا، "ہم نے ہنگامی بنیاد پر ایک نوجوان کی سرجیکل انٹرونشن کی ہے۔ مریض کو قادسیہ گورنریٹ سے ہمارے ہسپتال ریفر کیا گیا تھا اور وہ دماغی رسولی میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے برین اور سکل کیوٹیز پر شدید دباؤتھا۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ سرجیکل انٹرونشن آسان نہیں تھی کیونکہ جب مریض کو ہسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھا۔"

انہوں نے کہا کہ "مریض کی زندگی کو بچانے کے لیے ہنگامی طور پر سرجیکل انٹرونشن کی گئی، اور اس کے ذریعے ایک دماغی والو لگایا گیا، جس کے بعد مریض مکمل طور پر ہوش میں آ گیا تھا۔"
انہوں نے کہا کہ "ہسپتال میں دستیاب جدید تکنیکس اور میڈیکل پروسیجر کا مختصر دورانیہ اس طرح کے آپریشنز کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: