العمید یونیورسٹی عراقی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی سال 2023 میں ملک کی نجی یونیورسٹیوں اور کالجزمیں پہلےنمبر پر ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک العمید یونیورسٹی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی طرف سے اعلان کردہ سالانہ تعلیمی درجہ بندی برائے سال 2023 کے مطابق ملک کی نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس درجہ بندی جس میں (95) سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں شامل تھیں، کے نتائج کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سے منسلک العمید یونیورسٹی نجی یونیورسٹیوں اور کالجوں کی سطح پر پہلے نمبر پر ہے، جبکہ سرکاری جامعات و کالجز میں بغداد یونیورسٹی پہلے درجے کے لئے کامیاب قرار پائی ہے۔


سال 2023 کے لیے سائنٹیفک سپرویژن اینڈ ایویلیوایشن اتھارٹی نے جامعات کی عراقی درجہ بندی کے لئے معیارات کی تیاری مختلف بین الاقوامی درجہ بندیوں کے اشاریوں کے مطالعہ اور گہرے تجزیے کے ذریعے تھی اور عراقی یونیورسٹیوں کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی اشارے وضع کیے گئے تھے اور ان اشاریوں کا بغور تجزیہ کیا گیا تھا جن میں ادارہ جاتی معیارات 20%، بین الاقوامی درجہ بندی 10%، سائنسی تحقیق ک 30%، کمیونٹی سروس 5%، ڈیجیٹل میچورٹی 2%، فیکلٹی ممبران 10%، ایوارڈز 5%، طلباء 5%، انفراسٹرکچر 5%، تنوع اور بین الاقوامی تعاون 5% ٪ اور پیشہ ورانہ مہارت 3٪ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جامعات کی عراقی درجہ بندی کا منصوبہ بین الاقوامی معیار کے معیارات کو اپناتا ہے، جس کا مقصد یونیورسٹیوں، کالجوں اور شعبہ جات کے درمیان سائنسی مقابلے کے جذبے کو پھیلانا، تعلیمی عمل کو بہتر بنانا اور طلباء کی قابلیت اور صلاحیتوں کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، فیکلٹی ممبران کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور ان کی سائنسی کامیابیوں کو نمایاں کرنا، ان کی تحقیق کو معروف سائنسی جرائد اور رسالوں میں شائع کرنا اور سائنسی و علمی انعامات اور امتیازات حاصل کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: