الکفیل یونیورسٹی میں حضرت ام البنین(عليها السلام) کے یوم وفات کے موقع پرمجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے حضرت ام البنین(عليها السلام) کے یوم وفات کے موقع پر سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلس عزاء شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی جس میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس محمد شهيد الدهان، پروفیسرز، سٹاف اور طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی ابی الفضل العباس علیہ السلام کو تعزیت پیش کی۔

مجلس کا آغاز قرآن انسٹیٹیوٹ نجف اشرف اشرف کے قاری قاری سيّد ذو الفقار السعبري نے تلاوت کلام پاک سےکیا۔ جس کے بعد حسینی مبلغ سيد جعفر المروّج نے مجلس سےخطاب کرت ہوئے حضرت ام البنین(عليها السلام) کی سیرت مبارکہ اور آپ کے بلند مرتبہ اور فضائل کو بیان کیا۔

اہل بیت کی راہ میں ان کی وفاداری، اخلاص اور قربانی کی یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے بیٹوں کو امام حسین علیہ السلام کی تائید کرنےاور اپنے وقت کے امام کے دفاع میں شہید ہوجانے اور خداتعالیٰ کے کلام کی پاسداری کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم سب کو خصوصا خواتین کو حضرت ام البنین(عليها السلام) کی زندگی سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

مجلس کا اختتام اسیدۃ الوفاء حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے صبر، خدا کی رضا اور امام حسین علیہ السلام کی حمایت کے لیے ان کے چاربیٹوں کی قربانی اور دین کے تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی سے ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: