روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے ملک کی شمالی یونیورسٹیوں کے صدور کو اعزازی شیلڈز پیش کی ہیں۔ یہ اعزازی شیلڈز حرم مقدس کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے مرکزی گریجویشن تقریب میں ان کی فعال شرکت کے اعتراف میں دی گئی ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کے سید حسین نعیم الکنانی نے کہا،" ملک کی شمالی یونیورسٹیوں کے صدور کو اعزازی شیلڈز پیش کرنے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے ایک خصوصی وفد تشکیل دیا گیا تھا۔ وفد نے انھیں حرم مقدس کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے مرکزی گریجویشن تقریب میں فعال شرکت کرنے پر اعزازی شیلڈز پیش کیں اور انہیں اگلی گریجویشن تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "وفد کی جانب سے سامراء، دیالہ، نینویٰ، تکریت، انبار کی یونیورسٹیوں کے صدور کو شیلڈز پیش کی گئیں ہیں۔
نینوا یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر اسامہ اسماعیل نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے کے تعلیمی منصوبوں کی تعریف کی اور ایسی تقریبات کے انعقاد پر حرم مطہر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حجرت عباس (ع) کی جانب سے عراقی یونیورسٹی کے طلباء کے لیے مرکزی گریجویشن کی تقریب منعقد کی گئی تھی، جو کہ روضہ مقدس کے شعبہ تعلقات عامہ نے الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے کے تحت منعقد کی تھی۔ اس تقریب میں عراق کی 44 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 2500 سے زائد طلباء نے شرکت کی تھی۔




















