روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کے ضمن میں منعقد کردہ خصوصی ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کے ضمن میں منعقد کردہ خصوصی ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا ہے۔

خصوصی ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ تقریب سعید روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےباب قبلہ کے سامنے واقع صحن میں منعقد کی گئی تھی جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین سید جواد الحسناوی، ڈاکٹر عباس الدادا الموسوی، سید محمد الاشيقر، متعدد شعبوں کے سربراہان ، خدام ، روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے وفد، ملک کے نامور شعراء کرام کے علاوہ مومنین اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین سید جواد الحسناوی اور سید محمد الاشيقر نے ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔

اس مقابلے کے فاتحین ت تھے: (عباس حكيم كاظم آل خليل/ بابل، علي حسن ياسر العنزي/ كربلاء مقدسہ، علي نوري عبد الله بحيوي/البصرة، قاسم رباع جمعة العلاك/ بابل، محمد عبد الزهرة كاظم الخزعلي/ بغداد، مصطفى أحمد جواد الغرفي/ البصرة، نوري عبد الله أحمد بحيوي/ البصرة، زهراء حسن ياسر الغزي/ كربلاء مقدسہ، عفاف محمد علي حسن الموسوي/ بغداد، غفران علي ياس المسعودي/ كربلاء مقدسہ)۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے فاتحین کو حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جشن ولادت کی مرکزی تقریب میں موجود ہونا ضروری تھا، جو منگل کی شام (19 جمادی الثانی 1445) بمطابق(3/ 1/ 2024) روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب القبلہ کے سامنے منعقد کی گئی تھی۔

اگر کسی وجہ سے اس مقابلے کا فاتح جشن میں شرکت نہیں کر سکا ہے تووہ نتائج کے اعلان کے بعد زیادہ سے زیادہ (4) دنوں کے روضہ مبارک کے شعبہ مالیاتی امورسے اپنا انعام وصول کر سکتا ہے اور اس کے لئے اپنے ساتھ شناختی دستاویزات کا لانا ضروری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: