برطانیہ سے تعلق رکھنے والی قرآن مجید کی قاریہ سیدہ حوراء یاسین نے کربلا میں آمد کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔
سیدہ حوراء یاسین نے ان خیالات کا اظہار روح النبوۃ فیسٹیول کے شرکاء کے لیے منعقد کردہ ایک تعارفی اجلاس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا، "دنیا کے مختلف ممالک میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد چھٹے بین الاقوامی روح النبوۃ فیسٹیول میں شرکت کے لیے کربلا میں آئی ہے، جو کہ ایک فخر اور اعزاز کی بات ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے ابو الفضل العباس علیہ السلام کے مہمانوں کی میزبانی اور خدمت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور کربلا پہنچتے ہی ایک والہانہ استقبال سب بہت شاندار اور ہمیشہ یاد رہنے والا ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے فیسٹیول کے شرکاء کے لیے ایک تعارفی اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا تاکہ وہ ایک دوسرے کو جان سکیں اور اپنی آراء اور خیالات کا تبادلہ کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ روح النبوۃ فیسٹیول میں اس کی یہ مسلسل تیسری شرکت ہے،اور انہوں نے سال بہ سال فیسٹیول کی سرگرمیوں میں ترقی اور وسعت دیکھی ہے۔
یہ فیسٹیول الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے سیدۃ النساء العالمین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور چھٹا انٹرنیشنل روح النبوۃ کلچرل فیسٹیول (فاطمة الزهراء مجمع النورين النبوة والإمامة) کے نعرے کے تحت (3- 6/ 1/ 2024م) کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اس فیسٹیول کا انعقاد اہل بیت علیہم السلام کی مناسبات کے احیاء میں گہری دلچسبی اور اپنے فکری و ثقافتی وژن کے ذریعے پوری دنیا میں محمدی پیغام پہنچانے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
