الکفیل یونیورسٹی نے جشن میلاد حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی پر مسرت مناسبت پر دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کے اعزاز میں دسویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا۔
یہ تقریب بروز بدھ 3 جنوری 2024 کو الکفیل یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نورس دہان، ان کےسائنسی معاون ڈاکٹر نوال عید المیالی، فیکلٹیز کے ڈینز، اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن پاک انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے ڈائریکٹرسید محمد مہند المیالی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد عراق کے شہداء کے لئے سورۃ الفاتحہ پڑھی۔ اس کے بعد یونیورسٹی کی طرف سے کئے گئے خطاب میں دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اخلاقی اقدار کی پاسداری کریں اور اپنی اسلامی شناخت پر فخر کریں، جس کا مقصد انہیں اعتماد دینا اور روحانیت اور اخلاق کو بڑھانا ہے۔
اس تقریب کے ضمن میں طالبات کے تیار کردہ فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
تقریب کے اختتام پر عبایا کی ملتزم تمام طالبات کو تحائف اور انعامات سے نواز گیا۔










