الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے امام محمد باقر اور امام الہادی کے جشن میلاد کی مناسبت سے کربلا کے مختلف علاقوں میں پھول اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن نے امام محمد باقر اور امام الہادی کے جشن میلاد کی مناسبت سے کربلا کے مختلف علاقوں میں پھول اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹ لیڈرسید محمد عبد الرضا نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس علہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی رہنمائی میں ہم نے امام محمد باقر اور امام الہادی علیہما السلام کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت پراہل کربلا اور یہاں آنے والے زائرین میں گلاب، مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے اور انھیںاس پر مسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔"

انہوں نے مزید کہا، " ہم نے مقدس شہر کے لوگوں کو اس یوم سعید کی مبارکباد دینے کے لیے کربلا کے مختلف محلوں،مرکزی چوراہوں، ہسپتالوں، مساجد، حسینیات اور عوامی مقامات میں متعدد اسکاؤٹ ٹیمیں تعینات کیں تھیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: