علامہ سید صافی نے ملاقات کے دوران موسوی کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہمیشہ اہلیت و قابلیت کی حمایت کرتا ہے اور اعلیٰ پوزیشنوں کا حصول اسی حمایت کا عکاس ہیں۔
موسوی نے اس حوالے سے بتایا کہ فوٹو گرافی کے مقابلے میں پہلی پوزيشن حاصل کرنے کے بعد آج مجھے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا، اس مقابلے (عاصمة المواكب) میں پاکستان، بحرین، عراق اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 255 سے زائد سینیئر فوٹوگرافرز نے اپنی 3100 سے زیادہ تصاویر کے ساتھ حصہ لیا۔
انہوں نے مزید کہا متولی شرعی اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی مسلسل حمایت اور تعاون کے بغیر اس کامیابی کا حصول ممکن نہیں تھا۔ انھوں بتایا کہ ہم اس سے پہلے بھی بہت سے عالمی مقابلوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو چکے ہیں۔





