شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سےافریقی ملک مڈغاسکر میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن سٹڈیز کی جانب سےاافریقی ملک مڈغاسکر میں محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا، "یہ بابرکت قرآنی محفل سنٹر فار قرآنی اسٹڈیز کی جانب سے منعقد کی گئی تھی اور نئے سال (2024) کے لئے مرتب کردہ پروگرام کی پہلی قرآنی محفل تھی۔ یہ محفل قرآن سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے کواڈینیٹر شیخ عبدالمالک سیلسٹین کے زیر نگرانی منعقد کی گئی تھی جس میں مومنین، اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ پر نور محفل ماہ رجب کے قرآنی منصوبے کا حصہ ہے اور اس منصوبے کے ضمن میں افریقی براعظم میں متعدد قرآنی محافل اور فورمزکا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ااس قرآنی منصوبے کا مقصد افریقی معاشرے بالخصوص نوجوانوں میں قرآن پاک کی اہمیت، اس کی فضیلت اور اس کے علوم کے بارے میں آگہی اور شعور پھیلانا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں کے ذریعے سنٹر فار افریقن اسٹڈیز افریقی معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ قرآنی روابط کو بڑھانے، قرآن کریم سے محبت کو فروغ دینے اور اس کی تعلیمات کو سمجھانے کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: