روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے سدرن ٹیکنیکل یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کے لیے تین روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام کا اہتمام پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن نے کیا تھا۔
اس پروگرام میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری اور مراسم زیارت کی ادائیگی ، الکفیل میوزیم اورروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد منصوبوں کا دورہ شامل تھا۔
پروگرام میں مہمان وفد کے لئے دو لیکچرزکا انعقاد بھی شامل تھا، پہلا لیکچر(عصر حاضر کے نوجوانوں کو درپیش چیلنجز) کے عنوان سے اور دوسرا لیکچر (ثقافتی شناخت اور اس کے تحفظ کی اہمیت)کے عنوان سے دیا گیا۔ ان لیکچرز کے انعقاد کا مقصد طلباء کی ثقافتی بیداری کو بڑھانا، ثقافتی شناخت کی اہمیت اور اس کو لاحق خطرات کے بارے میں آغاہی فراہم کرنا تھا۔


















