قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے امام جواد علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے قرآنی محفل ’’عرش التلاوة‘‘ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس نے امام جواد علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت سے قرآنی محفل ’’عرش التلاوة‘‘ کا انعقاد کیا۔

یہ بابرکت محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآنی پروجیکٹس سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد کی جانے والی اس بابرکت محفل میں میں قرآنی پروجیکٹس سنٹر نے المشروع القرآني لطلبة العلوم الدينيّة کے وفد کی میزبانی کی۔

اس محفل قرآن میں روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاری الحاج أسامة الكربلائي، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قاریان محمد الركابي وثامر الفرطوسي اور مہمان قاریان سید عباس الموسوی اور اویس الافغانی نے تلاوت قرآن کریم کا شرف حاصل کیا۔ جب کہ اس نورانی محفل کی نظامت محمد امیر التمیمی نے کی۔ زائرین کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس قرآنی اجتماع میں شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ’’عرش التلاوة‘‘ ان منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: