ام المصائب حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے احیاء کے لئے کربلا کے ماتمی جلوسوں اور عزاداروں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی اور امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی وفات کا پرسہ پیش کیا۔
ماتمی جلوسوں کی مقدس روضوں میں آمد کا سلسلہ صبح سویرے ہی شروع ہو گیا کہ جو شام تک جاری رہا۔ کربلا کی ماتمی انجمنوں اور مواکب کی طرف سے نکالے گئے ان عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے روضہ مبارک میں پہنچے اور ان کے بھائیوں کو حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی وفات کا پرسہ پیش کیا اور ان کے مصائب اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ماتم و عزاداری برپا کی۔
شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے جامع تیاریاں کی جاتی ہیں۔ جلوسوں کی نقل و حرکت ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے اور ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔












