الکفیل یونیورسٹی میں جبل الصبر حضرت زینب (عليها السلام) کے یوم وفات کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد

الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے جبل الصبر حضرت زینب (عليها السلام) کے یوم وفات کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد کی گئی۔

اس مجلس عزاء میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر نوراس شاہد الدہان، ان کی معاون برائے علمی امور پروفیسر ڈاکٹر نوال عید المیالی، متعدد فیکلٹیز کے ڈینز، شعبوں کے سربراہان اور یونیورسٹی سے منسلک سٹاف نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز قاری علی الزبیدی نے تلاوت قرآن پاک سےکیا، جس کے بعد حسینی مبلغ شیخ حافظ الدجیلی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں اور واقعہ کربلا اور اسلام کی حیات نو میں آپ کے کلیدی کردار کے بارے میں بات کی۔

شیخ حافظ الدجیلی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سیدہ زینب(عليها السلام) اپنے بھائی سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام نسل در نسل پہنچانے میں کامیاب ہوئیں، اور خاندانِ امامت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک لازوال آواز بنیں کہ جو آج تک ظالموں اور جابروں کو للکار رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: