الکفیل یونیورسٹی کی طرف سے لگائی گئی تیسری الوظائف نمائش کا افتتاح

الکفیل یونیورسٹی کی طرف سے لگائی گئی تیسری الوظائف نمائش کا افتتاح کر دیا گیا ہے اور اس کے چھبیس متنوع پویلینز میں متنوع سامان آنے والے مہمانوں کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔


اس نماش میں صحت، تعلیم، صنعت، زراعت، خوراک، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں کام کرنے والی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے منسلک کمپنیوں اور اداروں نے اپنی مصنوعات کو (21) پویلینز میں نمائش کے لیے رکھا ہے۔

نمائش کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے متعدد اراکین، دفتر متولی شرعی کے ڈائریکٹر، مختلف شعبوں کے سربراہان اور ان کے معاونین نے شرکت کی۔

اس نماش میں 26 صنعتی، زرعی، تجارتی، صحتی اور تعلیمی کمپنیاں شریک ہیں۔

اس نمائش کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے عوام کے لیے ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ملکی مصنوعات کو فروغ دینے، عراقی ہنرمندوں اور قابل لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور مقامی منڈیوں کو مصنوعات کی فراہمی کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: