شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے سال 2024 کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے اجلاس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے سال 2024 کے لیے اپنا پہلا اجلاس حرم مقدس کے امام حسن علیہ السلام بیسمنٹ میں منعقد کیا۔

شعبہ فکرو ثقافت کے سربراہ سید عقیل ال یاسری نے کہا کہ "یہ میٹنگز ٹیم کے اراکین کے درمیان رابطے اور بات چیت کو بڑھانے اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کی جاتی ہیں۔ اس اجلاس میں شعبہ فکرو ثقافت کے ڈویژنز، مراکز اور یونٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اجلاس میں کئی تنظیمی معاملات، مالیاتی اور دستاویزی امور اور اس سال شعبہ فکرو ثقافت کے زیر نگرانی منعقد کئے جانے والے فکری، ثقافتی اور خدماتی منصوبوں کے بارے میں بات کی گئی تاکہ ان کے انعقاد میں درپیش مشکلات یا رکاوٹوں کی نشاندہی کی جا سکے اور ان کا مناسب حل تلاش کیا جا سکے۔"

انہوں نے کہا،"یہ اجلاس تنظیمی عمل کا ایک اہم حصہ ہے، تاکہ مقررہ اہداف کو حاصل کرنے اور مرتب کردہ فکری، ثقافتی اور خدماتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مؤثر مشاورت اور بات چیت کی جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: