موصل یونیورسٹی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب نبي الرحمة(صلّى الله عليه وآله) کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کو بےحد سراہا ہے۔

موصل یونیورسٹی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب میں موصل میں نبي الرحمة(صلّى الله عليه وآله) کلچرل فیسٹیول کے انعقاد کو بےحد سراہا ہے۔

نبي الرحمة(صلّى الله عليه وآله) کلچرل فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام موصل یونیورسٹی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔

یونیورسٹی کے علمی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر سالم طحہ نے کہا: "یونیورسٹی آف موصل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے نبي الرحمة(صلّى الله عليه وآله) کلچرل فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ موصل یونیورسٹی اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے درمیان مستحکم ثقافتی اور علمی روابط ہیں اور ہم نے حرم مقدس کے تعاون سے کئی سیمینارز اور کانفرنسیں منعقد کی ہیں، روضہ مبارک حضرت عباس علی السلام نے موصل یونیورسٹی کی تعمیر نو کے لئے مسلسل حمایت اور تعاون فراہم کرتے ہوئے اہم اقداماتکئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یونیورسٹی نے روضہ مبارک کے ساتھ علمی تعاون کے علاوہ پروگراموں اور تقریبات کے انعقاد کے لیے ایک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، اور موصل یونیورسٹی کے دروازے شمال سے جنوب تک عراقی معاشرے کے لیے کھلے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: