الکفیل میوزیم کی القادسیہ یونیورسٹی میں منعقد کردہ الولادات الشعبانية فیسٹیول میں فعال شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم نے القادسیہ یونیورسٹی میں منعقد کردہ الولادات الشعبانية فیسٹیول میں فعال شرکت کی۔

اس فیسٹیول کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے منسلک یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے تحت یونیورسٹی کے كلية العلوم میں کیا گیا تھا۔

الکفیل میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے انچارج سيد صادق لازم الزيدي نے کہا، "اس فیسٹیول میں میوزیم کی جانب سے قیمتی نوادرات، قالین، عربی خطاطی کے نمونے، اور میوزیم میں تیار کردہ نودرات کی خصوصی نقول و اشیاء کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا تاکہ اعلی تعلیمی داروں میں میوزیم کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔

اس فیسٹیول میں ولادات الشعبانيہ مبارکہ سے متعلق فکری مقابلوں کا انعقاد بھی شامل تھا، جن کے فاتحین کو روضہ مبارک حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی جانب سے متبرک تحائف دئیے گئے۔ اس کے علاوہ کتابوں، فکری، ادبی اور ورثے سے متعلق کاموں کی نمائشیں بھی منعقد کی گئیں تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: