روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے سدرن گرین بیلٹ کے سبزہ زار میں ولادات أقمار محمديہ کے موقع پر ایک پر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
روضہ مبارک کے سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید ناصر حسین مطیب نے کہا کہ حرم مطہر اہل بیت علیہم السلام کے ایام ولادت کی مبارک مناسبات سے مختلف مقامات پر اپنی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے جس میں گرین بیلٹ کے سبزہ زار میں ولادات أقمار المحمديہ کو منانے کے لئے دو روزہ جشن کا انعقاد بھی شامل تھا جس میں عراقی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی کی رہنمائی میں ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد ان مبارک تقریبات کی ثقافت کو پھیلانا ہے کہ جو افراد میں مذہبی بیداری اور رہنمائی کے فروغ اور روحوں کو تازگی اور دلوں کو خوشی بخشتی ہیں۔ "
الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سید علی حسین نے کہا کہ " ایسوسی ایشن حرم مقدس کی طرف سے منعقد ہونے والی تقریبات میں اپنی شرکت جاری رکھے ہوئے ہے، اس جشن کے ضمن میں متعدد فکری، قرآنی، ثقافتی، تخلیقی اور ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس فیسٹیول میں ایک تھیٹر پرفارمنس بھی شامل تھی کہ جو اہل بیت علیہم السلام کی مبارک زندگیوں کے اہم واقعات سے متعلق تھی۔ اس کے علاوہ فکری، ثقافتی اور مذہبی مقابلوں کا انعقاد اور متعدد تفریحی سرگرمیاں بھی اس جشن کا حصہ تھیں۔"



















