روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کے قاری سید احمد الحلو نے دارالحکومت بغداد میں منعقد کردہ قرآنی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سید احمد الحلو نے کہا، "میں نے دارالحکومت بغداد میں موكبُ الأمير کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے قرآنی تلاوت کے مقابلے میں قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے نمائندے کے طور پر شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا، "مقابلہ بغداد گورنریٹ کی سطح پر کرخ اوررصافہ کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں (40) قاریان قرآن نے کی شرکت تھی، اور میں نے اس مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔"
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔



