زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت ہمارا شعار ہے...

کربلا کے روضوں کا شروع سے ہی یہ شعار اور نشان رہا ہے کہ یہاں پر آنے والے ہر زائر امام حسین علیہ السلام کی خدمت کی جائے جس کو یہ اپنے لئے ایک عظیم شرف اور فخر سمجھتے ہیں سارے سال میں اور سال کے اندر آنے والی مخصوص مناسبات پر کربلا کے روضوں کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے ہر قسم کی سہولیات اور خدمات کو پیش کیا جاتا ہے اس ک علاوہ سال کے عام دنوں میں بھی یہ سہولیات اور خدمات جاری و ساری رہتیں ہیں لیکن زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے مختلف قسم کی اور زیادہ تعداد میں زائرین کے لئے خدمات کو پیش کیا جاتا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سیکشنوں کے افراد زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے آنے والے زائرین کی خدمات میں اپنے آپ کو ہمہ وقت تیار اور مستعدد رکھتے ہیں، اور ان سب کی ایک ہی آواز ہوتی ہے کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنا ہمارے لئے باعث شرف اور کسی فخر سے کم نہیں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: