روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے تعلیم کے دوران ایجوکیشنل کونسلر کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکشن برائے ابتدائی و اعلیٰ تعلیم کی جانب سے منعقدہ دوسرے العمید فورم برائے تعلیمی رہنمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا:
یہ فورم کہ جس کا مقصد ہر ممکن حد تک اس عظیم تعلیمی سفر میں تعلیمی اور انتظامی حوالے سے افضل ترین سطح تک پہنچنا ہے کہ جس کی ذمہ داری اس سیکشن نے اٹھا رکھی ہے اور اس جگہ (ایجوکیشنل کمپلکس) نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے کہ ہم اسے روضہ مبارک کی سرگرمیوں میں حقیقی طور پر مثمر بنائیں گے۔
علامہ سید احمد صافی کی مکمل گفتگو سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتاہے:
https://alkafeel.net/news/index?id=23942&lang=ar




































