روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے صدیٰ الروضتین میگزین کا (480واں) شمارہ شائع کر دیا ہے، اس میگزین میں روضہ مبارک کے جاری منصوبوں، پروگراموں اور اہم سرگرمیوں کو دستاویزی شکل دی جاتی ہے اور ان سے عمومی آگاہی کے لیے انھیں چھاپا جاتا ہے۔
اس نئے شمارے کا سرورق ان مظاہر فرح وزینت اور آرائش پر مشتمل ہے کہ جن کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو انسانیت کے نجات دہندہ امام مہدی(عج) کے جشن میلاد کے پرمسرت موقع پر سجایا گیا تھا۔
یہ شمارہ 100 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں روضہ مبارک کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کی جامع رپورٹس، روضہ مبارک کی طرف سے منعقدہ مذہبی، فکری اور ثقافتی کانفرنسوں اور سیمیناروں کی جامع کوریج اور دیگر سرگرمیوں کو جگہ دی گئی ہے۔
یہ میگزین متعدد مصنفین اور تجزیہ کاروں کے مضامین اور ان کی تحقیقی تحریروں پر مشتمل ہے جن میں اسلامی اور عراقی معاشرے کو درپیش ثقافتی اور فکری مسائل اور چیلنجوں کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صدیٰ الروضتین میگزین مقدس روضوں سے شائع ہونے والا پہلا پندرہ روزہ میگزین ہے کہ جسے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کی طرف سے شائع کیا گیا۔
مزید تفصیل کے لیے میگزین کی درج ذیل ویب سائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے:
https://sadda.alkafeel.net
گزشتہ شمارے دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://alkafeel.net/sadda/journal#/
ٹیلیگرام ایپلیکیشن پر درج ذیل لنک کے ذریعے فالو کریں:
https://t.me/sadda_alrawdatain
میگزین کو مضمون بھیجنے کے لیے اس ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
sadda@alkafeel.net
