روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زیر سرپرستی .. مبلغین کا سالانہ اجلاس

عراق میں مبلغین کی تنظیم "رابطة خطباء المنبر الحسيني" نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ کے تعاون سے رمضان المبارک کے حوالے سے مبلغین کے سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا۔

مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج شیخ عبد الصاحب الطائی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ "رابطة خطباء المنبر الحسيني" نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ خطابت برائے حسینی تبلیغ کے تعاون سے رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے امام مرتضی(ع) کمپلکس نجف اشرف میں مبلغین کے سالانہ اجلاس کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مبلغین اور قوم کے عمومی مفادات کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی طرف سے "رابطة خطباء المنبر الحسيني" کے منصوبوں اور پروگراموں کی مسلسل حمایت و مدد جاری ہے۔

شیخ جعفر الابراہیمی نے کہا: "رابطة خطباء المنبر الحسيني" کا یہ معمول ہے کہ وہ محرم اور رمضان جیسی مشہور مناسبات سے پہلے مبلغین کے اجلاس کا انعقاد کرتا ہے تاکہ اسلامی خطہ کو درپیش چیلیجز اور تبلیغی ترجیحات کے تعین کے لیے تبادلہ خیال اور بحث کی جا سکے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس فورم کے انعقاد کا مقصد اس بات پر زور دینا بھی ہے کہ سماجی چیلنجز اور نظریاتی و اخلاقی انحرافات کی چھائی ہوئی ان گھٹاؤں میں مبلغ کی ذمہ داری امر بالمعروف و نہی عن المنکر ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: